کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ شہری جاں بحق ،ْ 2 ڈاکو گرفتار

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) شہرقائد میں شاہراہ فیصل پرپولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 2ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل کارساز پر3ڈاکو ایئرپورٹ سے آنے والے شہری سے لوٹ مارکررہے تھے کہ پولیس موقع پرپہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شہری جس کی شناخت مقصود کے نام سے ہوئی نے جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سی2ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکو سفید رنگ کی کار میں شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، ملزمان علی، بابرعبدالروف اورشہری مقصود کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقصود نامی شہری دوران علاج دم توڑ گیا۔ گرفتار ڈاکوئوں سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔ زخمی ڈاکوئوں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا اورمفرورملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :