سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ڈالر سرٹیفیکیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 جنوری 2018 15:27

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ڈالر سرٹیفیکیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2018ء) : سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ڈالر سرٹیفیکیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی قومی ادارہ بچت ظفر مسعود نے کہاکہ ڈالر سرٹیفیکیٹ سمندر پار پاکستانیوں کو مئی سے جون 2018ء کے درمیان میں جاری کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے قانونی مشیروں کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔ ڈالر سرٹیفکیٹ میں سالانہ ایک ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ظفر مسعود نے بتایا کہ سرٹیفکیٹ کی میعاد 3 سے 5 سال ہو گی۔

متعلقہ عنوان :