چیلنج کرتاہوں کہ لعنت بھیجنےوالےقومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لیکرآئیں،وزیراعظم

وعدہ ہےکہ قومی اسمبلی مدت پوری کریگی اورایک منٹ بھی کم نہیں ہوگا،کچھ روزقبل مال روڈ پرجلسہ ہوا،تقریریں کرنے والے زیادہ اورسننےوالےکم تھے۔شاہد خاقان عباسی کابھکر میں تقریب سےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 جنوری 2018 15:25

چیلنج کرتاہوں کہ لعنت بھیجنےوالےقومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لیکرآئیں،وزیراعظم
بھکر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری 2018ء) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ لعنت بھیجنے والوں کوچیلنج کرتاہوں کہ ہمت ہے توقومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لے آئیں،وعدہ ہے کہ قومی اسمبلی مدت پوری کرے گی اورایک منٹ بھی کم نہیں ہوگا،کچھ روزقبل مال روڈ پرجلسہ ہوا، تقریریں کرنے والے زیادہ اور سننے والے کم تھے۔انہوں نے آج بھکر میں صحت پروگرام کےاجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن نے تفریق کی بات نہیں کی۔

ن لیگ نے ہمیشہ صوبوں کو ملانے کی بات کی ہے۔ن لیگ کے حصے میں آیا کہ ملک کیلئے ترقی کریں اورعوام کو آگے لے کر جائیں۔580کلومیٹرموٹروے ن لیگ نے بنوایا۔5ہزار کلو میٹر سے زیادہ سڑکیں بن رہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنےدیے گیے،عدالتوں میں گھسیٹا گیا ، لیکن کام کرنے سےنہیں رکے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے ثابت کیا ہم نعروں والی نہیں مسائل حل کرنے والی جماعت ہیں۔

گلگت بلتستان،فاٹا میں بھی ہیلتھ کارڈ پروگرام شروع کیاجائےگا۔ہیلتھ کارڈ غریب کو علاج کیلیے قرضہ لینے سے بچائےگا۔ انہوں نے مخالفین پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ روزقبل مال روڈ پرجلسہ ہوا۔وہاں تقریریں کرنے والے زیادہ اور سننے والے کم تھے۔ان لوگوں کی یہی سیاست رہ گئی ہے ، میں نام لے کر وقت ضائع نہیں کرناچاہتا۔انہوں نے کہا کہ جس میں ہمت ہے وہ اپنی صوبائی اسمبلی توڑے۔

پاکستان کے عوام ووٹ اسمبلیاں توڑنے کیلئے نہیں دیے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی مدت میں چارماہ باقی ہیں ،وعدہ ہے کہ قومی اسمبلی مدت پوری کرے گی ایک منٹ بھی کم نہیں ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ لعنت بھیجنے والوں کوچیلنج کرتاہوں کہ ہمت ہے توقومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں۔وہاں پرخود آئیں اوروہ چاہتے ہیں کہ ملک کے مسائل حل نہ ہوں۔

پانچ سال دھوکہ دیتے رہے۔لیکن اب حقائق عوام کے سامنے ہیں۔سب کےپاس حکومت ہےلیکن کام کوئی نہیں کرسکا،ہم وعدوں پرقائم ہیں۔ یہ سارے منصوبے پہلےکیوں نہیں بنے۔کبھی دھرنےہوئے،کبھی رکاوٹیں ڈالی گئیں،کام سےپیچھےنہیں ہٹے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہی 2018ء میں مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ کرناہے۔ شاہد خاقان نے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن 2018ء میں جواب دے دیں گے۔ لعنت اور جھوٹ کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی۔