راؤ انوار کی کارروائی اور ایف آئی آر میں نامزد نقیب اللہ الگ ہیں۔ ذرائع تحقیقاتی کمیٹی کا بڑا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 جنوری 2018 15:23

راؤ انوار کی کارروائی اور ایف آئی آر میں نامزد نقیب اللہ الگ ہیں۔ ذرائع ..
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2018ء): نقیب اللہ محسود کے قتل کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی انکوائری کمیٹی نے اب تک کا سب سے بڑا انکشاف کر دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ذرائع تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ راؤ انوار کی جانب سے پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا نقیب اللہ کا کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ نقیب اللہ محسود پر کوئی مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر میں نامزد ملزم نقیب اللہ کوئی اور ہے جو کالعدم تنظیموں کے لیے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرتا تھا۔ اور اس کیس میں اس نوجوان نقیب اللہ کو ڈالنے کی کوشش کی گئی۔مقدمہ میں نامزد جس ملزم نقیب اللہ کا ذکر ہے اس کے والد اور بھائی بھی پولیس مقابلوں میں مارے جا چکے ہیں۔ ذرائع تحقیقاتی ٹیم کو نقیب اللہ کے اہل خانہ کی جانب سے مقدمہ درج کروائے جانے کا انتظار ہے ، اہل خانہ کی جانب سے مقدمہ درج نہ ہونے پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ آج صبح راؤ انوار کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملیر سمیت عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔