میر پور ،ْمحکمہ تعلیم میں تقرریاں این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر ہو رہی ہیں ،ْآنسہ کوثر

محکمہ تعلیم میں اب تقرریاں اور تبادلے کے سلسلہ میں سفارشی کلچر ختم ہو گیا ہے ،ْبیان

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:22

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری سکولز نسواں آنسہ کوثر نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں تقرریاں این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر ہو رہی ہیں اور تبادلہ جات بھی قانون و قاعدے کے مطابق کیے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم میں اب تقرریاں اور تبادلے کے سلسلہ میں سفارشی کلچر ختم ہو گیا ہے بعض ایسے افراد جن کے اپنے ذاتی مقاصد پورے نہیں ہو رہے وہ محکمہ تعلیم کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد پراپیگنڈہ کرکے ادارے کی ساخت خراب کررہے ہیں حکومت آزادکشمیر کی طرف سے محکمہ تعلیم میں اصلاحات کے نفاذ کے سلسلہ میں کوئی کوتائی اور لا پروائی نہیںکی جائے گی اور نہ ہی کسی کی بلیک میلنگ میں آکر قانون و قاعدے کے مغائر کوئی کام نہیں کیا جائے گا ۔

انھوں نے اپنے وضاختی بیان میں محکمہ تعلیم کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد لگائی جانے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :