حکومت آئین قانون پر اپنی مرضی مسلط کر رہی ہے، قانون کے مغائر اقدامات سے ریاست کا تشخص مجروح ہو رہا ہے ،ْغلام احمد میر

حکومتوں کا کام عوام کو روزگار مہیا کرنا ہوتا ہے لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت غریب ملازمین کو برخاست کر کے عوام کو بھوکا مار رہی ہے ،ْ پی پی رہنما کی گفتگو

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:22

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماہ غلام احمد میر نے حکومت آئین قانون پر اپنی مرضی مسلط کر رہی ہے، قانون کے مغائر اقدامات سے ریاست کا تشخص مجروح ہو رہا ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئین قانون پر اپنی مرضی مسلط کر رہی ہے قانون کے مغائر اقدامات سے ریاست کا تشخص مجروح ہو رہا ہے۔

20 سال سے زائد سروس کے حامل اکلاس کے ملازمین جن کی اکثریت کا تعلق نیلم سے ہے ،ْنوکریوں سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ ترقیاتی ادارہ کے 12 ملازمین کو نکال کر چیئرمین کی تقرری بھی خلاف قانون کی گئی ہے ۔ حکومتوں کا کام عوام کو روزگار مہیا کرنا ہوتا ہے لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت غریب ملازمین کو برخاست کر کے عوام کو بھوکا مار رہی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن حکومت کا کردار چراخ بیگ سے بھی بدتر ہے ۔

ریاست کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں لیکن حکومت غریب عوام کے رونے پر بھی پابند ی لگا رہی ہے۔ وادی نیلم کے عوام شاہ غلام قادر کو41 ہزار ووٹ دے کر اپنے فیصلے پر پچھتا رہے ہیں اور شاہ غلام قادر کی عوام دشمنیوں پر ماتم کناں ہیں۔ عوام کی نظریں ایک بار پھر میاں عبدالوحید پر ہیں جو کہ نیلم کے عوام کے حقوق کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑ رہے ہیں۔ نیلم کے عوام کو میاں عبدالوحید جیسے نڈر اور بے باک رہنماہ کی ضرورت ہے۔ جنھوں نے نیلم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا لیکن غلام قادر نے عوام سے مینڈیٹ لے کر عوام کو تاریکیوں کی طرف دھکیل کر رکھ دیا ہے۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں جلد بڑا اپ سیٹ کرے گی۔ مسلم لیگ ن کی کرپٹ حکومت کا آزادکشمیر سے جانا ٹھہر گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :