آٹھ مقام ،ْتنخواہوں ،پنشن کی عدم ادائیگی اکلاس ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاج

دو ماہ کی تنخواہوں اور پنشن کی فوری ادائیگی کی جائے ،ْ مطالبات کی عدم منظوری پر22جنوری دارلحکومت کا رخ کریں گے ،ْ قلم دین قریشی

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:22

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) تنخواہوں ،ْپنشن کی عدم ادائیگی اکلاس ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاج ہفتہ کو بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

اکلاس ملازمین ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین نے شرکت کی ، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قلم دین قریشی، نذیر قریشی ،راجہ دائود خان ، منظور احمد قریشی، میران قریشی، محمد زمان لاہوری ، میر محمد حسین، و دیگر نے کہاکہ دو ماہ کی تنخواہوں اور پنشن کی فوری ادائیگی کی جائے اکلاس ملازمین کا مستقبل محفوظ بنایا جائے مطالبات کی عدم منظوری پر22جنوری دارلحکومت کا رخ کریں گے نے کہا کہ حکومت اکلاس کی آبیاری کیلئے قربانیاں دینے والے عمر رسیدہ ریٹائرڈ ملازمین کے معاملات یکسو نہیں کررہی ۔

اپنے بچوں کی سکولوں کی فیسیں ، اور اشیائے خوردونوش کی خریداری سے قاصر ہیں ریٹائرڈ ملازمین کے چولھے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں حکومت نی22جنوری سے قبل تنخواہوں پنشن اور محکمے کے مستقل کا فیصلہ نہ کیا تو22جنوری کو اکلاس کمپلیکس کے سامنے ہمراء اہل خانہ احتجاج کریں گے فوت شدہ ریٹائرڈ ملازمین کی بیوگان اور یتم ہمراء ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :