آٹھ مقام ،ْ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرانے کیلئے ایس ایس پی نیلم نے پولیس کے تمام شعبہ جات الرٹ کردئیے

منشیاتیوں کے اڈوں اور سمگلروں کا مکمل ڈیٹا اکھٹا کرلیا ،ْ کوئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو معاف نہیں کریں گے ،ْ ایس ایس پی کا عزم

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:22

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرانے کے لیے ایس ایس پی نیلم نے پولیس نیلم کے تمام شعبہ جات الرٹ کردئیے ،منشیاتیوں کے اڈوں اور سمگلروں کا مکمل ڈیٹا اکھٹا کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی نے واضح کیا کہ جلد گرفت ڈالی جائے گی ،ْ کوئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو معاف نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

نیلم پولیس میں صلاحات لائیں گے، جرائم کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے ۔میڈیا کی نشاندہی کا خیر مقدم ۔تمام مکاتب فکر سے تعائون درکار ہے ۔ ایس ایس پی نیلم محمد امین چوہدری نے جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوںکو نشان عبرت بنانے کی یقین دہانی کروا دی ۔نیلم ویلی میں صاف و شفاف ماحول پیدا کرنا جرائم پر قابو پانا قانون کی بالادستی قائم رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے ۔نیلم ویلی کے جملہ تھانہ جات میں جدید سسٹم رائج کریں گے۔ سی سی ٹی کیمروں سمیت جدید آلات کی فراہمی کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :