فیصل آباد ،ْ پتنگ بازی کرتا بارہ سالہ لڑکا چھت سے گر کر جاں بحق

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) پتنگ بازی کرتا بارہ سالہ لڑکا چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا، بتایا گیا ہے کہ تھانہ منصور آباد کے علاقہ دستگیر کالونی کارہائشی بارہ سالہ علی حیدر ، جمعہ کی ادائیگی کے بعد مکان کی چھت پر پتنگ بازی کرنے میں مصروف تھا ، علی حیدر پتنگ بازی میں اس قدر مشغول ہوا کہ اسے پتہ ہی نہ چلا کہ چھت ختم ہو چکی ہے اور اسی ثناء میں وہ چھت سے زمین پر آگر ا جس سے اس کے سر پر شدید چوٹ آئی اور وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے روایتی پھرتیاں دکھاتے ہوئے گھر پہنچ کر کارروائی ڈالی اور نعش ورثا کے حوالے کر دی ، لخت جگر کی نعش دیکھ کروالدین پر غم کے پہاڑ ٹوٹ گئے اور صدمے سے ان پر غشی کے دورے پڑتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :