فیصل آباد ،ْ دکاندار کے قتل میں ملوث 2ملزمان کو عمر قید ، 3 ،ْ3لاکھ ،ْتیسرے کو دو سال قید ،ْ96ہزار جرمانہ چوتھا اشتہاری ،ْ چھ بری

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) دکاندار کے قتل میں ملوث 2ملزمان کو عمر قید ، 3,3لاکھ جرمانہ تیسرے کو دو سال قید 96ہزار جرمانہ چوتھا اشتہاری قرار دیگر چھ بری ، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے تھانہ ترکھانی کے 2014کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم شہباز سکنہ 217گ ب ہمراہی ملزم فیاض کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا جبکہ تیسرے ملزم کو دو سال قید اور 96ہزار جرمانہ کا حکم دیا عدم ادائیگی کی صورت میں ملزمان کو مزید چھ ماہ قید بھگتنے کا فیصلہ سنایا مقدمہ میں دیگر ملزمان میں سے اعجاز اصغر کو اشتہاری قرار جبکہ راشد ، اصغر ، ماجد ، سعید ، عارف ، انوار کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ملزمان نے 217گ ب کے رہائشی دکاندار حبیب اللہ کو گدھا ریڑھی پر جاتے ہوئے لڑائی جھگڑا میں فائرنگ و کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :