ْفیصل آباد ،ْٹریفک حادثات میں دو پولیس ملازم اور سی ٹی ڈی کا پرائیویٹ کک جاںبحق ،ْدو زخمی

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) ٹریفک حادثات میں دو پولیس ملازم اور سی ٹی ڈی کا پرائیویٹ کک جاںبحق جبکہ دو زخمی ہوگئے‘تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر چنیوٹ پولیس کا محرر انصر مسعود سرگودھا کا رہائشی اپنے ساتھی نائب محرر محمد ارشد سکنہ چنگڑاں تحصیل لالیاں کے رہائشی کیساتھ پرائیویٹ گاڑی میں سوار ہو کر سرکاری امور کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ رات اڑھائی بجے کے قریب سیم پل سالار چوکی پچاس والا پل کے قریب گاڑی بے قابو ہو کرسیم میں جاگری ہیڈ کانسٹیبل انصر مسعود موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا کانسٹیبل ارشد علی کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں اسے طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔

تھانہ باہلک کے علاقہ 612گ ب کا رہائشی پنجاب پولیس میں ڈرائیور کانسٹیبل 38سالہ اللہ دتہ شاکرولد محمد یونس جوکہ لاہور پولیس لائن میںتعینات تھااور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا جو کہ رحمے شاہ چوک میں بس کا انتظار کر رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار موٹرسائیکل نے بے قابوہو کر اللہ دتہ کو ٹکر مار دی جس سے اللہ دتہ موقع پر جاں بحق ہو گیا لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا گیا موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

55سالہ رمضان ولد غلام نبی 100چک منڈی یزمان کا رہائشی پانچ بچوں کا باپ تھا فیصل آباد میں سی ٹی ڈی میں پرائیویٹ کک تھا رات 9بجے کے قریب تھانہ کوتوالی کے قریب سڑک کراس کر رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :