وزیر اعظم کا دورہ فیصل آباد ،ْ ائیرپورٹ کی نئی عمارت کا معائنہ کیا ،ْ سول ایوی ایشن حکام کی بریفنگ

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج فیصل آبادایئر پورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا،افتتاحی تقریب میں لیگی ارکان اسمبلی ،بلدیاتی سربراہان ،سول ایوی ایشن کے افسران و دیگر نے شرکت کی ،اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایئر پورٹ کی نئی عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا،سول ایوی ایشن حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی انہوں نے منصوبے کی تکمیل پر ایوی ایشن حکام کومبارکباد دی اور مسافروں کی سہولت کیلئے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اس موقع پر بریفنگ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بتایا کہ ایئر پورٹ کی نئی بلڈنگ میں امیگریشن ڈیپارچرپروس کائونٹر فعال کردیئے گئے ہیں جہاں دس آفیسر ز مسافروں کو ڈیل کرینگے اور امیگریشن کے آر ائیول پر آٹھ کائونٹر ز ہونگے جبکہ اوور سیز پاکستانیوں ،بزرگ شہریوں ،فیملیز کیلئے بھی الگ الگ کائونٹرز ہونگے ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایئر پورٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد اسلام آباد روانہ ہوئے ۔