سعودی عرب ، جعلی افریقی سفارتکار گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 20 جنوری 2018 15:14

سعودی عرب ، جعلی افریقی سفارتکار گرفتار
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2018ء) ذرائع ابلاغ کے مطابق 500ریال کے جعلی نوٹ نے جعلی افریقی سفارتکار کو گرفتار کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک افریقی شہری نے جدہ کے غلیل محلے کی ایک دکان سے سامان خرید کردکاندار کو 500ریال کا نوٹ دیا۔ معائنے سے پتہ چلا کہ وہ جعلی ہے۔

(جاری ہے)

دکاندار نے فوراً ہی پولیس طلب کرلی۔ افریقی کوگرفتار کیا گیا تو پتہ چلا کہ اس کے خلاف پہلے ہی سے جعلی سفارتکار کا ڈھونگ رچنے کی شکایت درج تھی۔ اس کے قبضے سے 2ہزار جعلی ریال مزید برآمد ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کا اقامہ بھی جعلی تھا۔پبلک پراسیکیوشن نے اس سے پوچھ گچھ شرو ع کردی۔

متعلقہ عنوان :