فیصل آباد ائیر پورٹ کے توسیع منصوبے کا افتتاح

ملک کی اکانامی بہتر سے بہتر کرنا نواز شریف کا ویژن ہے، شاہد خاقان عباسی پچھلے 5سالہ دورے حکومت میں پاکستان میں جو کام ہو ئے وہ تاریخ کے 65سالوں میں نہیں ہوسکے ، تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے فیصل آباد ائیر پورٹ کے توسیع منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ نواز شریف کا وژن ہے کہ ملک کی اکانامی کو بہتر سے بہتر کیا جائے آج ریلوے، بجلی اور گیس سمیت موٹرویز کے منصوبے مکمل ہورہے ہیں پچھلے 5سالہ دورے حکومت میں پاکستان میں جو کام ہوئیں وہ تاریخ کے 65سالوں میں نہیں ہوسکے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے فیصل آباد ائیر پورٹ کے توسیع منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ 2015 میں فیصل آباد میں ہفتے میں ایک فلائٹ آتی تھی لیکن اب یہاں پر 118فلائٹس آتی ہیں اور جلد ہی اس توسیع منصوبے کے افتتاح کے بعد یہاں پر ہفتے میں 200فلائٹس آئیں گیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری حکومت ترقی کے منصوبوں کی حمایت کرتی ہے اور ہر طرح کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے یہ نواز شریف کا وژن ہے کہ ملک کی اکانامی کو بہتر سے بہتر کیا جائے گزشتہ پانچ سالہ دورے حکومت میں پاکستان کے اندر اتنے کام ہوئے جوکہ ملک کی65سالہ تاریخ میں نہ ہوسکے حالانکہ فیصل آباد کا ائیر پورٹ بھی یہیں تھا اور حکومتیں بھی آتی جاتی رہی لیکن کسی نہیں بھی توجہ نہیں دی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خوشی ہے کہ نواز شریف پھچلی دفع یہاں پر ائیر پورٹ کو موٹر وے سے لنک کرنے کے منصوبے کا افتتاح کرکے گئے تھے اور آج بھی مسلم لیگ ن کا وزیر اعظم ائیر پورٹ کے توسیع منصوبے کا افتتاح کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ کے توسیع منصوبے سے روز گار اور کاروبار میں اضافہ ہوگا اور یہ منصوبہ ڈیڑھ ارب کے لاگت سے مقررہ مدت میں مکمل ہوا جو کہ کامیاب حکومت کی مثال ہے

متعلقہ عنوان :