حریت رہنماؤں کے خلاف چارج شیٹ جھوٹ پر پلندہ ہے سید علی گیلانی

بھارت ایسے حربے ہمیشہ تحریک آزادی کو دبانے کیلئے استعمال کرتا ہے بیان

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:07

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) کل جماعتی حریت حریت کانفرس’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ایف آئی اے کیجانب سے تہاڑجیل میںمقید آزادی پسند رہنماؤں کے خلاف چارج شیٹ دائر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ہے اور اس کا حقیقت کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہیں ہے یہ سیاسی انتقام گیری ہے جس کو بھارت ہمیشہ مخالف آواز کو دبانے اور ختم کرنے کے لیے استعمال کرتا آیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے بھارتی حکمرانوں کی جانب سے یہاں کی سیاسی قیادت کے حوالے سے آئے روز دھمکی آمیزبیانات اور ان کو ریاستی پاور کے ذریعے کچلنے کے عملی اقدامات اور اب بھارتی فوجی سربراہ کے بیان عسکریت اور سیاست کے خلاف ایک ہی پالیسی اپنائی جائے سے بھی واضح ہوگیا ہے کہ وہ یہاں کی آزادی پسند آواز کو کچلنے کے لیے ہر وہ ظالم حربہ استعمال میں لاکر اس کو ختم کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ 12,794صفحات پر مشتمل چارج شیٹ اور300فرضی گواہوں کو نامزد کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ان قائدین کی گرفتاری کو طول دیا جاسکے تاکہ کئی سالوں تک گواہون کی پیش کرکے ان کی زندگی کی اکثر حصہ جیلوں میں گزار نے پر مجبور کیا جاسکے حریت چیئرمین نے کہا کہ ان لوگون کو سرینگر سے گرفتار کرکے دلی لے جاکر قید کرنا اور دہلی میں ہی مقدمہ چلانے کا کوئی آئینی انسانی اور اخلاقی جواز نہیں ہے جموں کشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے اور یہ بھارت کی کوئی جائز ریاست بھی نہیں ہے NIA کا کوئی قانونی اور دستوری اختیار نہیں ہے کہ وہ جموں کشمیر میں اپنی کارروائیاں انجام دے انہوں نے کہا کہ یہ ایک فوجی آپریشن کا حصہ تھا جس میں فوج کو مجاہدین کو ختم کرنے ایجنسیوں کو آزادی پسند قیادت کے جیلوں میں سڑانا اور ریاستی پاور کے ذریعے یہاں کے عوام کو پیلٹ اور بلٹ اور ماردھاڑ کے ذریعے خوفزدہ کرکے ان کو تحریک آزدی سے دور رکنا مطلوب تھا تاکہ جموں کشمیر میں کوئی آزادی کا نام لیوا موجود نہ رہی