حیا اسلامی اخلاق کا تاج ، خواتین سے مشابہت برائی ہے، امام کعبہ

ْمرد خواتین سے اور خواتین مرد سے مشابہت اختیار نہ کریں،نعمتوں پر ہمیشہ شکر گزار رہیں،بیان

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:07

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) مسجد کعبہ شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے واضح کیا ہے کہ شرم و حیا اسلامی اخلاق کا تاج ہے۔ مرد خواتین سے اور خواتین مرد سے مشابہت اختیار نہ کریں۔ ایک دوسرے کی مماثلت اور مشابہت بڑی برائی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں امام کعبہ نے کہا کہ رسول کریم ؐ کی بعثت مبارکہ کا اہم مقصد اعلیٰ اخلاق کی تبلیغ تھا۔

ایمان او رحسن اخلاق کا باہمی رشتہ چولی دامن والا ہے۔

(جاری ہے)

اخلاق عالیہ کی بدولت انسان کی پاکیزہ پہچان مکمل ہوتی ہے۔ اخلاق سے اعمال نامہ بھاری ہوتا ہے۔ حیا اور ایمان کا ایک دوسرے سے اٹوٹ رشتہ ہے۔ حیا انبیائاور پیغمبروں کا خاصا ہے۔ رسول ؐ کا ارشاد ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام حیا دار تھے۔ امام حرم نے بتایا کہ حیا رب کی صفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان اللہ سے حیا کرے۔ حیا یہ ہے کہ بندہ احکام ربی کی تعمیل میں ادنی ٰ فروگزاشت سے کام نہ لے۔ نعمتوں پر ہمیشہ شکر گزار رہے۔ رب کے منع کردہ امور سے کوسوں دور رہے۔۔