داعش کو فوجی اعتبار سے آئندہ چند ہفتوں میں شکست ہو جائے گی، ماکروں

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:07

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد گروپ داعش کو آئندہ چند ہفتوں کے دوران مکمل طور پر جنگی شکست ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے فرانس کی فوجی صلاحیت میں اضافے کے لیے نئے منصوبے پیش کرتے ہوئے کہی۔ فرانس کے جنوبی بندرگاہی شہر ٹولاں میں ایک فوجی بحری جہاز پر خطاب کرتے ہوئے ماکروں نے ان ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا جن کی کوششوں کے سبب داعش مکمل فوجی شکست کے بالکل قریب ہے۔ ماکروں نے امید ظاہر کی کہ اب فرانس اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر خطے میں استحکام کے لیے کوشش کرے گا…۔

متعلقہ عنوان :