امریکہ بیلجیئم کو34 ایف تھرٹی فائیو طیارے فروخت کریگا

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:07

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) امریکہ بیلجیئم کو6.53بلین ڈالر مالیت کے ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیارے فروخت کریگا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خارجہ نے چونتیس ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیارے بیلجیئم کو فروخت کرنے کی منظوری دی ہے جن کی مالیت6.53 بلین ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ فروخت میں38پراٹ اینڈ وائٹنسی ون تھرٹی فائیوانجن،چونتیس سپیئرز بھی شامل ہوں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فروخت کا مقصد اتحادی ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانا ہی۔

متعلقہ عنوان :