ہاتھ پاؤں سے معزور لڑکی کا زبان کے زریعے موبائل فون کا استعمال کر کے اپنے کاروبار میں ترقی کرنا سب کے لئے مثال بن گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 جنوری 2018 15:07

ہاتھ پاؤں سے معزور لڑکی کا زبان کے زریعے موبائل فون کا استعمال کر کے ..
(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 20جنوری2018) ہاتھ پاؤں سے معزور لڑکی نے اپنی زبان کے زریعے والدہ کے کاروبار کو پروموٹ کر کے اعلی مثال قائم کر دی۔تفصیلات کے مطابق 33سالہ لڑکی جو ہاتھ اور پاؤں سے معزور ہے اور کوئی کام بھی اپنے ہاتھ پاؤں کی مدد سے نہیں کر سکتی۔وہ اپنی زبان کے ز ریعے موبائل فون کا استعمال کرتی ہے۔اور پیغامات بھیجنے اور کالز سننے کے لئے بھی اپنی زبان کا سہارا لیتی ہیں۔

معزور لڑکی سوشل میڈیا کاا استعمال بھی کرتی ہے اور اس کے فیس بک پر ایک ہزار سے زائد دوست ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی والدہ کا ’’محمودہ‘‘نامی چلی ساس کا کاروبار پرموٹ کرتی ہے۔اس کے اہل خانہ کے مطابق جب سے اس نے اس بزنس کو سوشل میڈیا پر پروموٹ کرنے کام شروع کیا ہے تب سے ہمیں ز یادہ منافع ہونے لگ گیا ہے اور ہم مہینے میں 4000بوتلیں بیچنے کے قابل ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر نر ساماوتی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے نرساماوتی کو عظیم خاتون قرار دیا۔جس کا کہنا ہے کہ شروع میں مجھے زبان سے موبائل استعمال کرنے میں بہت مشکل ہوتی تھی تا ہم اب اس کو زبان کے زریعے موبائل فون کا استعمال کرنے کا فن آ گیا ہے۔