افغانستان،سڑک کنارے بم دھماکہ،ایک شہری ہلاک،ایک زخمی

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:07

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان نے سردار ولی نے بتایا کہ صوبہ پکتیا کے ضلع گردیز میں ایک کار سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا،جس میں ایک شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔