دائود ہرکولیس کامواصلات کے شعبے میں17.45 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء)دائود ہرکولیس مواصلات کے شعبے میں17.45 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی جس کی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے سیکرٹری شفیق احمد نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ کمپنی نے ملائیشیا کی ایڈاٹ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈاٹ کو ملک می جیز کمیونیکیشن کے ٹاور پر سرمایہ کاری کررہی ہے اور دائود ہرکولیس نے ایڈاٹ میں ایکویٹی اور شارٹ ٹرم لون کے تحت 17.45 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔۔