ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:05

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء)ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ملکی کرنسی رنگٹ کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور برآمدات میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اپریل کے لیے سودے کم ہوکر 2433 رنگٹ (618.14 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 39494 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔۔