ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

وجہ ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور چین کی جانب سے طلب میں کمی ہے

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:04

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور چین کی جانب سے طلب میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں جون کے لیے خام ربڑ کے سودے 2.8 ین کم ہوکر 209.2 ین (1.89 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں مئی کے لیے خام ربڑ کے سودے 135 یوان کمی کے ساتھ 14065 یوان فی ٹن طے پائے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے فروری کے لیے سودے 0.4 امریکی سینٹ بڑھ کر 153.1 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔۔

متعلقہ عنوان :