کامرس نیوز*

کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1245 پوائنٹس کا اضافہ غیرملکی سرمایا کاروں نے 3 کروڑ 15 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے، آخری روز مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1245 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 44 ہزار 178 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری رہا، کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 1 ہزار 245 پوائنٹس بڑھ گیا۔ سرمایا کاروں نے حکومت مخالف تحریکوں اور ریلی کو رد کرتے ہوئے اسٹاک مارکیٹ میں جم کرخریداری کی۔

ایک ہفتے کے دوران غیرملکی سرمایا کاروں نے 3 کروڑ 15 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے، جمعے کے آخری روز مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای-100 انڈیکس 598 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 44 ہزار 179 پر مثبت رجحان کے ساتھ بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 378 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 271 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 92 کمپنیوں کے حصص کے بھا میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سیمنٹ کا شعبہ 3 کروڑ 39 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست رہا۔پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 20 کروڑ 95 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی جس کا تجارتی حجم 10 ارب 75 کروڑ روپے رہا۔سب سے زیادہ کاروبار ورلڈ کال ٹیلی کام کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 29 لاکھ 62 ہزار 500 حصص رہا جس کی قیمت 2.83 روپے سے شروع ہو کر 2.87 روپے پر بند ہوئی۔سوئی سدرن گیس کے 1 کروڑ 22 لاکھ 24 ہزار 500 حصص، دیوان سیمنٹ کے ایک کروڑ 14 لاکھ، فوجی سیمنٹ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 80، 80 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ نمایاں رہیں۔رہا۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں شیئرز کی مالیت کافی حد تک کم ہوچکی ہے، یہی وجہ ہے کہ ملکی اور غیرملکی سرمایا کار مختلف کمپنیوں کے حصص کی خریداری میں بڑھ جڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔۔