غیر مقبول صدر کی حیثیت سے ٹرمپ کا دفتر میں پہلا سال مکمل

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:04

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) امریکی صدر ٹرمپ کا سب سے کم غیر مقبول صدر کی حیثیت سے دفتر میں پہلا سال ختم ہوگیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مختلف پولز کے مطابق جدید تاریخ میں کسی بھی صدر کے مقابلے میں امریکی صدر ٹرمپ کا دفتر میں پہلا سال سب سے کم شہرت یافتہ امریکی صدر کی حیثیت سے مکمل ہوا تاہم پولز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق امریکی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی صدر کی اتنی کم شہرت رہی وہ جبکہ وال سٹریٹ جرنل پول کے سروے کے مطابق صرف 39 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی کارکردگی کو منظور کیا ہے یعنی صرف 39فیصد امریکی شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بحیثیت امریکی صدر قبول کیا ہے امریکی صدور کے مقابلے میں بھی ایک سال کے اندر سب سے کم غیر مقبول امریکی صدر ہیں سابق امریکی صدور اسی پوزیشن میں حالیہ صدر ٹرمپ کے مقابلے میں شہرت کے حوالے سے آگے تھے تاہم جارج بش 82فیصد بل کلنٹن ساٹھ فیصد اور باراک اوباما پچاس فیصد کی منظوری کے سکیل پر تھے جبکہ صدر ٹرمپ کی ایک سال کے دوران منظوری کی درجہ بندی متخلف پولز میں مسلسل کم ہی رہی ہے تاہم این بی سی ڈبلیو ایس جے کے ستاون جواب دہندگان کاکہنا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر منظور کرتے ہیں ان میں سے اکیاون فیصد کا کہنا تھا کہ وہ ٹرمپ کو سخت غیر منظور قرار دیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :