صلاح الدین کے بیٹے شاہد یوسف کی عدالتی حراست میں پانچ فروری تک توسیع کردی گئی

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:04

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) کے ایم این بھارتی تحقیقاتی ادارے کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کے سلسلے میں گرفتار متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین کے فرزند سید شاہد یوسف کی عدالتی تحویل میں 5فروی تک کی توسیع کے احکامات صادر کئے ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنیسی نے 24اکتوبر 2017کو حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین کے بیٹے سید شاہد یوسف کو پوچھ تاچھ کیلئے نئی دلی طلب کرنے کے بعد باضابطہ طور گرفتار کرلیا 42سالہ شاہد یوسف کو منی لانڈرنگ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا جن کی این آئی اے کی خصوصی جج اور پی سینی کی عدالت میں ان کیمرہ سماعت کے بعد عدالتی تحویل میں پانچ فروری تک توسیع کردی گئی ہے