پاکستان میں جب سے جدید طرزکے سینما گھر وجود میں آئے ہیں فلمسازی کے شعبے میں نئی جان پڑ گئی ، قرالعین عینی

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) اداکارہ و ماڈل قر العین عینی نے کہا کہ پاکستان میں جب سے جدید طرزکے سینما گھر وجود میں آئے ہیں فلمسازی کے شعبے میں نئی جان پڑ گئی ہے۔ قر العین عینی نے کہا کہ پاکستان میں جب سے جدید طرزکے سینما گھر وجود میں آئے ہیں، اس کے بعد سے فلمسازی کے شعبے میں بہتری دکھائی دے رہی ہے۔ ماضی کی بہت سی شاہکارفلموں کے سیکوئل بنائے جارہے ہیں جب کہ بہت سے لوگ نوجوان فنکاروں کو متعارف کروارہے ہیں۔

یہ وہ سب اہم طریقہ کار ہیں جن کی بدولت ہم ترقی کی راہوں پرآگے بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ توبہت پہلے شروع ہوجانا چاہیے تھا لیکن حالات کی ستم ظریفی کہیں یا فلم میکرز کی نادانی، بس کسی نے اس پرتوجہ نہ دی۔ مگرابھی بھی دیرنہیں ہوئی اوراپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اگرسدھار لایا جائے تووہ بہتر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

قر العین عینی نے کہا ہے کہ وہ وقت دورنہیں جب پاکستان میں بننے والی فلم موضوع اورمیوزک کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں دیکھی اورپسند کی جائے گی۔

نوجوان فلم میکرز نے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جن موضوعات پرفلمیں بنانے کا عمل شروع کیا ہے وہ آج کے دورمیں بننے والی فلموں کی اولین ڈیمانڈ اورشائقین کی پسند بھی ہے اسی لیے اب پاکستان فلم انڈسٹری کے بحران میں کمی دکھائی دے رہی ہے اور آنے والے دنوں میں ملک بھر میں فلمسازی کا سلسلہ تیز ہوگا۔۔

متعلقہ عنوان :