’’عورت کے جسم سے زیادہ خوبصورت زمین پر کوئی جگہ نہیں‘‘

امریکی فحش اداکارہ کیساتھ’’گاڈ، سیکس اینڈ ٹرتھ‘‘ کے عنوان سے فلم بنانے والے رام گوپال ورما کا بیان

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:03

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) بالغوں کی فلموں کی امریکی اداکارہ میامالکووا کیساتھ فلم بنانے والے بھارتی فلمساز رام گوپال ورما نے کہاہے کہ ’’عورت کے جسم سے زیادہ خوبصورت زمین پر کوئی جگہ نہیں‘‘۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فحش اداکارہ کیساتھ’’گاڈ، سیکس اینڈ ٹرتھ‘‘ کے عنوان سے فلم بنانے والے رام گوپال ورما نے کہاکہ عورت کا جسم خوبصورت اور فلمانے کے قابل ہے۔

اداکارہ کے پیٹ پر مبنی فلم کے ایک منظر کو مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئرکرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ’ مجھے یقین ہے کہ زمین پر ایسی کوئی جگہ نہیں جو نسوانی جسم سے زیادہ یادگار اور خوبصورت ہو‘۔یہ فلم یورپ میں بنائی گئی اور اس منگل کو اس کا ٹریلر ریلیز کردیاگیا جبکہ پوری فلم 26جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :