کمبائنڈ گروپ کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ پر مبنی افراط زر کی شرح میں 0.64 فیصد کمی، پاکستان بیورو برائے شماریات

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) ملک میں کمبائنڈ گروپ کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) پر مبنی افراط زر کی شرح میں 0.64 فیصد کمی ہو گئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 18 جنوری کو اختتام پزیر ہونے والے ہفتے کے دوران کمبائنڈ گروپ کے لئے ایس پی آئی 224.88 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو اس سے پچھلے ہفتے 223.45 پوائنٹس تھا۔

گزشتہ سال کہ اسی ہفتے کے مقابلے میں کمبائنڈ گروپ کے لئے ایس پی آئی میں 2.27 فیصد اضافہ ہواہے۔ ہفتہ وار افراط زر کا تعین 17 شہری مراکز میں 53 اشیائے ضروریہ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔اسی طرح ملک میں کم آمدنی والے طبقہ کے لئے افرط زر کی شرح میں 0.61 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اوسطا 8 ہزار روپے ماہانہ تک کی آمدنی والے طبقہ کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ (ایس پی آئی) 213.92 پوائنٹس سے کم ہو کر 212.62پوائنٹس ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 8001 روپے سی 12000 روپے، 12001 روپے سے 18000 روپے، 18001 روپے سے 35000 روپے اور اس سے زائد ماہانہ آمدنی کے حامل مختلف گروپوں کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.61فیصد، 0.64 فیصد، 0.65 اور 0.64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران 14 اشیائے ضروریہ کی اوسطا قمیتوں میں کمی اور 11 اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ دیگر 28 اشیائ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :