پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس

پاسکو جس ریٹ پر گندم فروخت کررہی ہے صوبائی حکومت بھی اسی ریٹ پر گندم بمع بردانہ فروخت کرے ، چیئرمین ایسوسی ایشن کا مطالبہ

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی عدن خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے سینئررہنماء نعیم بٹ ،ْ فلور ملز ایسوسی ایشن کے سینئروائس چیئرمین حاجی مسرت شاہ اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی عدن خان اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما محمد نعیم بٹ نے کہا کہ پاسکو جس ریٹ پر گندم فروخت کررہی ہے صوبائی حکومت بھی اسی ریٹ پر گندم بمع بردانہ فروخت کرے ۔

اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیاگیاکہ پنجاب خود ڈیپارٹمنٹ نے خیبر پختونخوا کی فلور ملز کی جو رقم ری بیٹ کی مدمیں روکی ہوئی ہے وہ فوراً ادا کی جائے تاکہ فلور ملز مالکان کی مشکلات دور ہوسکیں۔ اجلاس میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ملک افتخار احمد اعوان ،ْ سردریاب فلور ملز کے مالک حاجی یوسف حیات اور نیو پشاور فلور ملز کے مالک حاجی یوسف آفریدی کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :