اوپن یونیورسٹی میں"ریجنل لائبریری سٹاف کی پروفیشنل ٹریننگ" کی تقسیم اسناد تقریب

ڈاکٹر شاہد صدیقی کی قیادت میں یونیورسٹی ترقی کی بلندیوں کو چھورہی ہے۔ ڈاکٹر ثمینہ اعوان

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) "طلبہ کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے یونیورسٹی کی ہر سطح کے سٹاف کی پروفیشنل ٹریننگ ورکشاپس کی کم و بیش ساڑے تین سال سے جاری سیریز کے ہم گواہ ہیں ،ْ اس سے قبل کسی بھی دور میں سٹاف کی تربیتی ورکشاپس کا اہتمام نہیں ہوتا تھا جس کی وجہ سے خدمات میں کوتاہی کی گنجائش ہمیشہ رہتی تھی ،ْ اب طلبہ کو بہترین خدمات کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں رہی جس کی وجہ سے طلبہ کا یونیورسٹی پر اعتماد تیزی سے بڑھ رہا ہے ،ْ یہی وجہ ہے کہ داخلوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ،ْ اس کامیابی کا سہرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کو جاتا ہے جن کی قیادت میں یونیورسٹی ترقی کے بلند یوں کو چھورہی ہی"ان خیالات کا اظہار فیکلٹی آف سوشل سائنسسز کی ڈین/چئیرپرسن لائبریری ایڈوائزری کمیٹی ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اعوان نے ریجنل لائبریری سٹاف کی پروفیشنل ٹریننگ کی اختتامی اجلاس کے بعد تقسیم اسناد تقریب سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لائبریرین ،ْ محمد عمر خان اور راولپنڈی ریجن کے ڈائرکٹر ،ْ ملک توقیر احمد خان بھی موجود تھے۔محمد عمر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کتاب کلچر کے فروغ کے لئے یونیورسٹی کے ملک بھر میں قائم 44۔ علاقائی دفاتر کی لائبریریوں کو فعال اورجدید ترین سہولتوں سے آراستہ کیا ہے اوران تمام ریجنل لائبریریوں کو یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری اور ایچ ای سی کی ڈیجیٹل لائبریری کے ساتھ منسلک بھی کردیا گیا ہے ،ْ جس سے طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی اور ایچ ای سی کی لائبریریوں میں موجود کتابوں ،ْ مقالوں اور دیگر درسی کتب تک رسائی حاصل ہوچکی ہے۔

ان تمام سہولتوں سے دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات بھی استفادہ کرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر تربیتی ورکشاپ کے تمام شرکاء میں اسناد تقسیم کئے گئے۔۔

متعلقہ عنوان :