کامرس نیوز*

اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوجائیگا، احسان مغل پاکستان اور چین کی بے مثال دوستی کی یادگار راہداری کا یہ منصوبہ ہمیشہ زندہ رہے گا ، چیئرمین آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوجائیگا وزیر اعظم اور پاک فوج پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق تنازعات کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں پوری قوم متفق اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کیساتھ ہی پاکستان ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگا ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کے مرکزی وائس چیئرمین و سماجی شخصیت شاہین احسان مغل نے کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی بے مثال دوستی کی یادگار راہداری کا یہ منصوبہ ہمیشہ زندہ رہے گا اس اہم ترین منصوبے پر پیدا ہونیوالی غلط فہمیوں سے ممکنہ طور پر بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے شاہین احسان مغل نے کہا کہ سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے کاروباری ماحول سازگار ہوگا تو بیرونی سرمایہ کاری ملک میں آئیگی ملکی حالات بہتری کی جانب جارہے ہے جس کا تمام تر سہرا پاک فوج کے سر ہے اس اقدام سے غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے کیلئے دنیا کی مختلف کمپنیاں آمادہ نظر آنے لگی ہیں اور اس سے بے روزگاری کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی۔

۔

متعلقہ عنوان :