نواز شریف جلسے کے لیے رواں دواں ، دوران سفر نواز شریف کے قافلے پر ہیلی کاپٹر سے گُل پاشی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 جنوری 2018 14:45

نواز شریف جلسے کے لیے رواں دواں ، دوران سفر نواز شریف کے قافلے پر ہیلی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2018ء) : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پروٹوکول کے چرچے تو عام ہی رہے ہیں لیکن اب ان کے قافلوں پر ہیلی کاپٹر کےذریعے گُل پاشی بھی کی جانے لگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف ہری پور میں جلسے کے لیے رواں دواں تھے کہ دوران سفر ان کے قافلے پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے گُل پاشی کی گئی۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے گُل پاشی کا یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے اس شاہانہ انداز اپنانے اور فضول خرچی پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی صورتحال اس قدر خراب ہے اور سابق وزیر اعظم فضول خرچیاں کر رہے ہیں۔ویڈیو ملاحظہ کریں:

متعلقہ عنوان :