ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی تہاڑ جیل میں کشمیری نظر بندوں کے ملاقات

ہفتہ 20 جنوری 2018 14:42

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اسکے ایک 3رکنی وفد نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ایڈووکیٹ جی این شاہین، ایڈووکیٹ مشتاق احمد ڈار اور ایدووکیٹ ارشد اندرابی پر مشتمل بار ٹیم نے سیل نمبر4 اور 8 میں نظر بندکشمیریوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ وفد نے الطاف احمد شاہ، پیر سیف اللہ، ایاز اکبر ، شاہد الاسلام ، معراج الدین کلوال، نعیم احمد خان ، فاروق احمد ڈار، ظہور احمد وٹالی،شاہد یوسف ، جاوید احمد بٹ، ظہور احمد ، پیر نذیر احمد، محمد اسلم وانی اور غلام جیلانی کے ساتھ ملاقات کی۔ ترجمان نے کہا کہ بار ٹیم نے اس موقع پر نظر بندوں کی سلامتی اور انکی گرتی ہوئی صحت کا معاملہ جیل انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :