جنوبی اقریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 جنوری سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا

میزبان پروٹیز کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ،ْ

ہفتہ 20 جنوری 2018 14:41

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 جنوری سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا، شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان چھ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ میزبان پروٹیز کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ،ْ جنوبی افریقہ نے بھارتی سورمائوں کو پہلے ٹیسٹ میں 72 رنز جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں 135 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے، دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ ہی بھارت کا مسلسل نو سیریز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی تھم گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :