عالمی چمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں (آج) مد مقابل ہونگی

مہمان انگلش ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے ،ْرپورٹ

ہفتہ 20 جنوری 2018 14:41

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) عالمی چمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں (آج) اتوار کو سڈنی گرائونڈ میں مد مقابل ہوں گی ۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے 26 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 28 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مہمان انگلش ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں جبکہ دوسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، متواتر دو شکستوں کے بعد کینگروز کیلئے تیسرا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسے سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ دوسری جانب انگلش ٹیم کا مورال بلند ہے اور وہ تیسرا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔

متعلقہ عنوان :