سینیٹر رحمان ملک نے مشال ریڈیو بند کرنے پر وزارت داخلہ کو سراہا

مشال ریڈیو، کلبھوشناور بیرون ملک پاکستان مخالف اشتہار بازی گریٹر مہم کی کڑیاں ہیں، امریکہ میں کراچی کو آزاد کرو مہم چ بھی اس کی کڑی ہے، پاکستان مخالف مہم پر امریکی سفیر سے جواب طلب کریں چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا بیان

ہفتہ 20 جنوری 2018 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے مشال ریڈیو بند کرنے پر وزارت داخلہ کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ مشال ریڈیو، کلبوشن یادو اور بیرون ملک پاکستان مخالف اشتہار بازی گریٹر مہم کی کڑیاں ہیں، امریکہ میں پاکستان کیخلاف کراچی کو آزاد کرو کے نام پر مہم چل رہی ہے۔

یہ اس مہم کی کڑی ہے جو یورپ میں آزاد بلوچستان کے نام سے چلی تھی۔ حکومت ان مہم کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کرکے انکے کیخلاف سخت کاروائی کرے۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ یورپ میں پاکستان مخالف مہم کے پیچھے بھارتی ایجنسی را ملوث ہے۔ امریکی حکومت وضاحت دے کہ وہاں کے سرزمین پر پاکستان مخالف مہم کے پیچھے کون ہیں ، پاکستانی حکومت پاکستان مخالف مہم پر امریکی سفیر سے جواب طلب کرے۔ انہوں نے کہا مشال ریڈیو، کلبوشن یادو اور بیرون ملک پاکستان مخالف اشتہار بازی گریٹر مہم کی کڑیاں ہیں۔ میں پہلے ہی را، سی آئی اے اور این ڈی ایس کا پاکستان مخالف گٹھ جوڑ بے نقاب کر چکا ہوں۔ کلبوشن یادو بلوچستان، فاٹا اور سندھ میں دہشتگردی و نفرت پھیلانے پر مامور تھا۔