اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفیٰ و حق باہو کانفرنس (کل) ایبٹ آباد میں ہو گی

ہفتہ 20 جنوری 2018 14:21

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفیٰ و حق باہو کانفرنس (کل) سوموار کو کامرس کالج گرائونڈ جناح آباد ایبٹ آباد میں منعقد ہو گی۔ پروگرام کی صدارت سرپرست اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین حضرت سخی سلطان محمد علی دامت برکاتہ کریں گے جبکہ سیکرٹری جنرل اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین و چیف ایڈیٹر ماہنامہ مراة العارفین صاحبزادہ سلطان احمد علی دامت برکاتہ کا خصوصی خطاب ہو گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سید نیاز حسین شاہ ناظم اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین ہزارہ ڈویژن نے یہاں بتایا کہ 23 ویں سالانہ جشن میلاد مصطفیٰ و حق باہو کانفرنس کے انعقاد سے عوام الناس کے اندر عشق رسول کا جذبہ پروان چڑھے گا جبکہ لوگوں کو حضرت سلطان باہوؒ کی تعلیمات سے آگاہی حاصل ہو گی۔ واضح رہے کہ کانفرنس میں شرکت کے حوالہ سے اصلاحی جماعت مانسہرہ کا بھی ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 22 جنوری کو کانفرنس میں شرکت کیلئے ضلعی دفتر سے قافلہ دن 11 بجے ایبٹ آباد کیلئے روانہ ہو گا۔ عوام کو کانفرنس میں بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :