کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایبٹ آباد یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ہفتہ 20 جنوری 2018 14:21

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایبٹ آباد یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ مفاہمت یادداشت کے تحت ایبٹ آباد یونیورسٹی کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گی۔ کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ ایبٹ آباد یونیورسٹی کو کیمپس مینجمنٹ سسٹم بھی مہیا کرے گا جس سے اکیڈمک ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ شعبہ امتحانات اور داخلوں کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔

اس حوالہ سے کامسیٹس ایبٹ آباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد پرویز و دیگر افسران نے ایبٹ آباد یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد پرویز جبکہ ایبٹ آباد یونیورسٹی کی طرف سے ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر ایوب جدون نے دستخط کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ قبل ازیں ایبٹ آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے ڈائریکٹر کامسیٹس کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے دورہ کے دوران تعمیراتی کاموں کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی افسران جن میں ڈائریکٹر ٹریننگز پروفیسر ڈاکٹر بہادر شاہ، رجسٹرار سیف الله خان، ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر ایوب جدون، کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد علی، ڈپٹی کنٹرولر عمران جاوید، چیف پراکٹر پائندہ خان، ایچ او ڈی مائیکرو بیالوجی ڈاکٹر مجد الرحمن و دیگر شامل تھے، بھی موجود تھے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے ڈائریکٹرکامسیٹس ایبٹ آباد ڈاکٹر ارشد پرویز کو بتایا کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے متعدد تعمیری منصوبہ جات پر کام جاری ہے، یونیورسٹی میں ایک بڑے اکیڈمک اور ایڈمنسٹریشن بلاک کی تعمیر جلد مکمل ہو گی جس کے بعد یہاں نئے تدریسی شعبہ جات کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :