ہزارہ موٹر وے سمیت 600 دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی نوازشریف کے ضلع کیلئے بڑے تحفے ہیں، بابر نواز خان

ہفتہ 20 جنوری 2018 14:21

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) نے رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے کہا ہے کہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کے بل بوتے پر عوام کو بے وقوف بنانے کا دور گذر گیا ہے۔ ہم نے مختصر دور حکومت میں 21 ارب روپے سے زائد لاگت کے ترقیاتی منصوبے منظور کروائے جن میں 16 ارب کا سوئی گیس منصوبہ بھی شامل ہے، ہری پور میں سوئی گیس کا شعلہ منافقین کے دلوں کو جلا کر راکھ کا ڈھیر بنا رہا ہے۔

وہ ہفتہ کو یہاں کرٹس گرائونڈ میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے معیشت کو مضبوط کرنے سمیت ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، اپوزیشن جماعتیں ملک میں عدم استحکام پیدا کر کے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں، دھرنا والے نوازشریف کے نہیں بلکہ ملکی ترقی کے دشمن ہیں جن سے مسلم لیگ (ن) کے میگا پراجیکٹس کی تکمیل برداشت نہیں ہو رہی اور وہ آئے روز ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دھرنوںکی سیاست کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بابر نواز خان نے کہا کہ ہزارہ موٹر وے اور ہری پور کے 600 دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی محمد نوازشریف کے ہری پور کیلئے بڑ ے تحفے ہیں۔ ہری پور کے غیور عوام نوازشریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں، عوام جانتے ہیں کہ محمد نواز شریف بے گناہ اور بے قصور ہیں، نواز شریف نے جو بھی وعدے عوام کے ساتھ کئے وہ مکمل کر کے دکھائے ہیں۔ نواز شریف کو بھی ہری پور کی عوام سے عشق ہے۔

متعلقہ عنوان :