رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے چیئرمین مشتاق جدون نے اے ڈی سی یاسر علی خان سے ملاقات

ہفتہ 20 جنوری 2018 14:21

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) کسی بھی سرکاری ادارے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے قائم ادارہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے چیئرمین مشتاق جدون نے اے ڈی سی یاسر علی خان سے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملاقات کے دوران اے ڈی سی کو بتایا کہ متعلقہ ادارہ کے قیام کے اغراض و مقاصد بھی یہی ہیں کہ ہر شخص کسی بھی سرکاری محکمہ کی کارکردگی اور دیگر معلومات سے متعلق معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ مشتاق جدون نے کہا کہ ادارہ کے قیام سے عام آدمی ہر محکمہ کے متعلق آگاہی حاصل کر سکتا ہے۔ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے چیئرمین مشتاق جدون نے اے ڈی سی یاسر علی خان سے دیگر امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔