خیبر پختونخوا کے آئمہ کرام کو اعزازیہ دینے کیلئے تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا

ہفتہ 20 جنوری 2018 14:21

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) خیبر پختونخوا کے آئمہ کرام کو اعزازیہ دینے کیلئے تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اعزازیہ نہ لینے والے آئمہ کرام کی الگ فہرست تیار کی جا رہی ہے، اعزازیہ یکم فروری سے نافذ المعل ہو گا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے صوبہ بھر کی مساجد کے آئمہ کرام کو ماہانہ 10 ہزار روپے اعزازیہ دینے کیلئے مختلف اداروں نے آئمہ کرام کی چھان بین کا کام شروع کر دیا ہے۔ اعزازیہ نہ لینے والے آئمہ کرام کی علیحدہ سے فہرست تیار کی جائے گی۔ آئمہ کرام کو 10 ہزار روپے اعزازیہ دینے کا کام یکم فروری 2018ء سے شروع کر دیا جائے گا۔ عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔