کراچی ،ْایک سال میں پولیس مقابلوں میں تقریباً 150 مبینہ ملزمان ہلاک

بیشتر مقابلوں کے حقیقی ہونے کے بارے میں شبہ کا اظہار کیا گیا

ہفتہ 20 جنوری 2018 14:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) کراچی میں سال2017کے دوران پولیس مقابلوں میں148 مبینہ ملزمان ہلاک ہوئے ،ْبیشتر مقابلوں کے حقیقی ہونے کے بارے میں شبہ کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2017 کے ماہ جنوری میں13،فروری میں15،مارچ میں8، اپریل میں 7،مئی میں 4،جون میں 5،جولائی میں 13،اگست میں 5،ستمبر میں 16،اکتوبر میں 21،نومبر میں 16اور دسمبر میں 17افراد مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوئے۔پولیس کی جانب سے کئے جانے والے بیشتر مقابلوں میں انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز اٹھا چکی ہیں اس حوالے سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ برس 68پولیس مقابلوں کی تحقیقات کا حکم بھی دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :