یمن ،حوثیوں نے مساجد کے خطیبوں کو بھرتی کی دعوت دینے کا پابند کر دیا

ہفتہ 20 جنوری 2018 14:01

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی ملیشیا نے مساجد کے خطیبوں کو اس امر کا پابند کیا ہے کہ وہ اپنے خطبوں میں بھرتی کی دعوت دیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام عوام کی جانب سے باغیوں کی دعوت کا مناسب طور جواب نہ دیے جانے کے پیشِ نظر سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

صنعا میں ذرائع نے بتایا ہے کہ مساجد کے خطیبوں نے اس بھرتی پر توجہ کا مطالبہ کیا ہے جس کی دعوت باغی حکام کی جانب سے دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حوثی ملیشیا بھرتیوں کے واسطے عوامی بیٹھکوں کا بھی سہارا لے رہے ہیں۔ذرائع نے واضح کیا کہ حوثی ملیشیا کا اس مقصد کے لیے مساجد کے منبروں کا استعمال یہ بات ثابت کرتا ہے کہ باغیوں کے زیر قبضہ مختلف علاقوں میں چلائی جانے والی بھرتی مہم ناکامی سے دوچار ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :