ٹڈاپ نے قطر میں منعقد ہونیوالی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

ہفتہ 20 جنوری 2018 14:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹڈاپ) نے قطر میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے 6فروری 2018تک درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پراجیکٹ قطر 2018میں تعمیراتی سامان،سمیت دیگر مختلف تعمیراتی مصنوعات تیار و برآمد کرنیوالے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔عالمی تجارتی میلہ 7تا 10مئی 2018 کو منعقد ہوگا ،مزید تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :