ایف بی آر نے شراکت داروں سے کسٹمز سے متعلق بجٹ تجاویز طلب کر لیں

ہفتہ 20 جنوری 2018 14:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے آئندہ مالی سال 2018-19 کیلئے تمام شراکت داروں سے کسٹمز سے متعلق بجٹ تجاویز طلب کر لی ہیں۔تجاویز 31جنوری تک ایف بی آر کو پیش کی جاسکیں گی۔ کسٹمز بجٹ سیکشن نے متعلقہ شراکت داروں سے 31جنوری 2018 تک بجٹ تجاویز طلب کی ہیں تاکہ انہیں نئے مالی سال کے بجٹ سازی کے عمل میں شامل کیاجاسکے ۔

(جاری ہے)

ا س سلسلے میں ایف بی آر نے تین مختلف ایم ایس ایکسل تیار کئے ہیں جس سے تجاویز پیش کرنے میں سہولت ہو گی۔ بجٹ تجاویز دینے کے خواہشمند متعلقہ شراکت دار ای میل ایڈریس [email protected] کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج سکتے ہیں۔ یہ تجاویز ٹیکس قوانین میں بہتری، ٹیکس کی بنیاد میں وسعت دینے ، جی ڈی پی میں ٹیکس کا حجم بڑھانے اور ٹیکس گزاروں کی سہولیات سے متعلق ہونی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :