کراچی میں پولیس اورڈاکوئوںکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکوہلاک جبکہ دوکوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 20 جنوری 2018 14:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پرپولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو ہوگیا جبکہ 2 ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیاہے۔پولیس کے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل کارساز پر4 ڈاکو ایئرپورٹ سے آنے والے شہری سے لوٹ مارکررہے تھے کہ پولیس موقع پرپہنچ گئی۔

پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکو سفید رنگ کی کار میں شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، ملزمان علی، بابرعبدالروف اور مقصود کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقصود نامی ڈاکو دوران علاج دم توڑ گیا۔ گرفتار ڈاکو سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔ زخمی ڈاکوئوں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا اورمفرورملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :