پی آئی اے میں قوانین کی خلاف ورزی، نااہل افسرکی اگلے گروپ میں ترقی

ہفتہ 20 جنوری 2018 14:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) پی آئی اے میں اقربا پروری اپنے عروج پر ہے، سی ای او نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من پسند افسر کو اگلے گریڈ میں ترقی سے نواز دیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اربوں روپے خسارے میں چلنے والے قومی ادارے پی آئی اے میں قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

(جاری ہے)

سی ای او نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خلاف قانون ڈی جی ایم فرحان سمیع اللہ کو گروپ8 سی9 میں ترقی دیدی، فرحان سمیع اللہ کو پروموشن بورڈ نے نااہل قرار دیا تھا۔سی ای او کی جانب سے خلاف قانون پروموشن بورڈ کی منظوری لیے بغیر فرحان سمیع اللہ کو ترقی دی گئی، پروموشن لیٹر کی کاپی بھی منظرعام پر آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق فرحان سمیع اللہ کی ترقی کا تقرر نامہ عجلت میں جاری کیا گیا۔ذرائع کے مطابق فرحان سمیع اللہ کو ترقی 19جنوری دی گئی تھی تاہم پروموشن لیٹر میں20جنوری کی تاریخ میں جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :