رائوانور کے معاملے میں کوئی دبائو نہیں،مکمل انکوائری ہوگی،وزیر اطلاعات سندھ

ہفتہ 20 جنوری 2018 14:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) سندھ کے وزیراطلاعات سیدناصرحسین شاہ نے کہاہے کہ نقیب کیس کی مکمل انکوائری ہوگی، رائو انوار کے معاملے میں کوئی دبا نہیں ہے، نقیب اللہ کیس کی انکوائری رپورٹ پرمکمل عمل درآمد ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ رائو انوار بہادر پولیس افسر ہیں، ایسے ہی افسروں پر خودکش حملے ہوتے ہیں، البتہ یہ تاثرغلط ہے کہ سندھ حکومت رائوانوارکے معاملے میں بے بس ہے۔انھوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مرادعلی شاہ بااختیار وزیر اعلی ہیں، وہ پہلے بھی رائو انوار کو معطل کرچکے ہیں، اس بار بھی قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :