کلبھوشن کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کا کھلا ثبوت ہے ،ْمندوب ملیحہ لودھی

مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی بات کرنے والا بھارت اپنے گریبان میں جھانکے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہر تصور کرنے والے حقائق کا جائزہ لیں ْ طالبان تشدد کا راستہ چھوڑ کر مذاکرات میں شامل ہوجائیں ،ْ پاکستان کی مستقل مندوب کا خطاب

ہفتہ 20 جنوری 2018 13:40

کلبھوشن کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کا کھلا ثبوت ہے ،ْمندوب ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کلبھوشن کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کا کھلا ثبوت ہے ،ْ مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی بات کرنے والا بھارت اپنے گریبان میں جھانکے ،ْدہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہر تصور کرنے والے حقائق کا جائزہ لیں، طالبان تشدد کا راستہ چھوڑ کر مذاکرات میں شامل ہوجائیں ۔

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب میں کہا کہ 17 برس کی تاریخ بتاتی ہے کہ افغانستان میں طاقت سے کام نہیں چلے گا، محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی، منشیات سے آمدن، دہشتگردوں کوبیرونی مدد کی ضرورت ہی نہیں، افغانستان کا 40 فیصد حصہ کابل کے کنٹرول میں نہیں، اس صورت میں باہرسے تخریب کاری کی کیا ضرورت ہے اورکابل، اس کے پارٹنر بشمول واشنگٹن الزام تراشی کے بجائے افغانستان میں درپیش چیلنجز پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

ملیحہ لودھی نے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی بات کرنے والا بھارت اپنے گریبان میں جھانکے، کلبھوشن کی گرفتاری بھارت کی پاکستان میں تخریب کاری کا کھلا ثبوت ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب سید اکبرالدین نے پاکستان پر بھارت اور افغانستان کوعدم استحکام سے دوچارکرنے اور دہشت گردی کا بے بنیاد الزام لگایا تھا۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ یہ سوچنا خام خیالی ہے کہ طاقت اوردبائو کی حکمت عملی افغانستان میں کام کرجائے گی، دہشتگردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہرتصورکرنے والے حقائق کاجائزہ لیں، جب کہ پاکستان طالبان پر زور دیتا ہے کہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر مذاکرات میں شامل ہوجائیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب سید اکبرالدین نے پاکستان پر بھارت اور افغانستان کوعدم استحکام سے دوچارکرنے اور دہشت گردی کا بے بنیاد الزام لگایا تھا